ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ریلوے بھرتی بورڈ کے لیول ۔1 کے نتائج کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں

ریلوے بھرتی بورڈ کے لیول ۔1 کے نتائج کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں

Thu, 07 Mar 2019 01:18:45    S.O. News Service

نئی دہلی:06 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)ریلوے بھرتی بورڈ (آر آر بی) نے 10 فروری 2018 کو سینٹرلائزڈ امپلائمنٹ نوٹی فکیشن (سی ای این) کے ذریعہ 62،907 خالی اسامیوں کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی تھیں۔ 1،89،78،913 درخواستیں ریکارڈ تعداد آن لائن موصول کی گئی ہیں۔ کمپیوٹر پر مبنی دنیا کی سب سے بڑی جانچ 2018۔09۔17 سے 2018۔12۔17 تک یعنی 51 دن 152 شفٹوں میں کامیابی کے ساتھ یہ جانچ منعقد کی گئی۔ مذکورہ بالا کمپیوٹر پر مبنی جانچ کے نتائج کا 2009۔3۔4 اعلان کیا گیا۔ سینٹرلائزڈ نوٹی امپلائمنٹ نوٹی فکیشن (سی ای این) 02/2018 کے‘‘ اہم ہدایات’’ نام سے سرخی کے تحت اس کے پیرا گراف نمبر 7 میں یہ کہا گیا ہے کہ امیدوار کے ذریعہ حاصل کئے گئے مارکس نرملائزیشن کی شرط ہوں گے۔ آر آر بی کے ذریعہ امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کی کثیر تعداد کے نتائج کا اعلان کردیا ہے اور اس کے لئے مذکورہ بالا طریقہ کار کو ہی اپنایا گیا ہے۔ کمپیوٹر پر مبنی جانچ کے نتائج کی تیاری کا کوئی نیا طریقہ کار شروع نہیں کیا گیا ہے۔ امیدواروں کے نام کی شارٹ لسٹنگ خاص طور پر امیدوار کی لیاقت کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں نرملائزیشن کے درج ذیل ٹائم ٹیسٹیڈ طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے۔ یہ غیر معمول کی بات نہیں ہے کہ نرملائزیشن کے تعلق سے امیدوار کے ذریعہ حاصل کئے گئے مارکس کو ایک امتحان کے پیپر کے کل مارکس سے زائد ہوگا۔ آر آر بی کے پہلے کے امتحانات میں ایسے واقعات دیکھے گئے ہیں جہاں امیدواروں کے ذریعہ حاصل کئے گئے مارکس امتحان کے کل مارکس سے زیادہ تھے۔


Share: